26 اگست، 2024، 7:08 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85579489
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ جنگ پر برطانیہ کا دوہرا معیار، ایران نے سخت تنقید کی

لندن - ارنا - لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے مغربی ایشیا کے حالات کے سلسلے میں برطانوی حکومت کے دوہرے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک ایسے حالات میں غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے کہ جب فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات اور شہداء کی بڑھتی تعداد کے کی طرف سے آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔

پیر کے روز ایرانی  سفارت خانے نے X پر ایک پیغام میں  لکھا: خطے (مغربی ایشیا) کے بارے میں برطانوی وزیر خارجہ کے بیانات کی اس طرح سے وضاحت جا سکتی ہے کہ صیہونی حکومت کو لندن کی طرف سے اپنے اقدامات کے لئے  مکمل حمایت حاصل ہے اور دیگر ملکون کو چاہیے کہ کشیدگی کم کرنے کے لئے صیہونی حکومت کے جرائم پر سوال جواب سے بچیں۔

 اس پیغام يں غزہ میں جنگ بندی کے لیے لندن کی مبینہ حمایت کے ذکر کے ساتھ  کہا گیا: "لیکن ایسا لگتا ہے کہ  ان ہزاروں خواتین اور بچوں کے بارے میں کوئی تشویش نہیں ہے جو جنگ بندی سے پہلے  مارے جا سکتے ہيں ۔"

واضح رہے  اس سےچند گھنٹے قبل برطانوی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ اسرائیلی حکومت کے اسٹریٹجک امور کے وزیر ران ڈرمر کے ساتھ ایک ٹیلی فونی گفتگو  میں انہوں نے "اسرائیل کی سلامتی کے لیے برطانوی حکومت کی حمایت، صبر و تحمل  کی اہمیت، غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت اور تمام قیدیوں کی رہائی پر زور دیا گيا ۔

ڈیوڈ لیمی نے فلسطین میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور غزہ میں   جنگ کی وجہ سے  شہداء کی  بڑھتی  تعداد کا ذکر کیے بغیر دعوی کیا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی میں مزید اضافے سے ہر قیمت پر گریز کیا جانا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .